مجلس وحدت مسلمین نے علامہ دیدار علی جلبانی کی شہادت پر تین روز سوگ کا اعلان
Posted on December 4, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مجلس وحدت مسلمین نے علامہ دیدار علی جلبانی کی شہادت پر تین روز سوگ کا اعلان کر دیا، ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ مولانا دیدار علی کا قتل اتحاد بین امسلمین کیخلاف ایک سازش ہے،کل ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور کراچی میں پرامن ہڑتال ہو گی، مولانا دیدار علی کے قتل مین ملوث ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ کارکنان پرامن رہیں اور صبر سے کام لیں، علامہ دیدار علی جلبانی کی نمازجنازہ کل دوپہر دو بجے وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے سامنے ادا کی جائیگی،تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سے شرکت کی اپیل ہے۔ شہید ہونے والے علامہ دیدار علی کراچی ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
مرکزی دفتر سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا جائیگا اور کراچی میں پرامن ہڑتال کی جائیگی۔ اپنے ردعمل میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کالعدم تنظیمیں آزادی کے ساتھ دندناتی پھر رہی ہیں، جنہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے،مسجدیں محفوظ ہیں نہ امام بارگاہیں، ملک میں کتے آزاد اور پتھروں کو باندھ دیا گیا ہے۔
ایک ہفتے میں ایک درجن سے زائد شیعہ مسلمانوں کا قتل عام سندھ اور مرکزی حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کس چیز کا نام ہے کہ دہشتگردآزاد پھر رہے ہیں جبکہ پرامن شہریوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے، اگر ریاست قاتلوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے تو امن کی توقع رکھی جاسکتی ہے ورنہ حکومت اعلان کرے کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے ، عوام دہشتگردوں سے خود نمٹیں ، پھر دیکھتے ہیں کہ دہشتگرد کس طرح آزادی کیساتھ وارداتیں کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com