مجلس وحدت مسلمین کا سالانہ تین روزہ تنظیمی کنونشن 11سے اپریل کو شروع ہو گا
Posted on April 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تین روزہ سالانہ کنونشن بعنوا ن ناصران ولایت تنظیمی و تربیتی کنونشن گیارہ اپریل سے تیرہ اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا ۔کنونشن میں چاروں صوبوں بشمول آزاز کشمیر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے اسی سے زائد اضلاع سے علماء کرام،شوریٰ عالی کے نمائندگان،مرکزی کابینہ ، صوبائی کابینہ اور ضلعی کابینہ کے ارکان سمیت سینکڑوں تنظیمی عہدیداران شریک ہونگے۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق، کنونشن کے چیئرمین وحدت یوتھ کے مسؤل فضل عباس ایڈووکیٹ کو بنایا گیا ہے جوکنونشن کی تمام ذمہ داریاں انجام دیں گے، اس حوالے سے انہوں نے کنونشن کی تیاری کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی ہیں۔ میڈیا سیل سے بات کرتے ہوئے چیئرمین کنونشن فضل عباس نقوی نے بتایاکنونشن گیارہ اپریل کو شروع ہوگا جو تیرہ اپریل کی شام کو اختتام پذیر ہوگا، کنونشن میں گذشتہ سال کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ، احتسابی نشتوں کا اہتمام اور آئندہ سال کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ کنونشن کے آخری روزمجلس وحدت مسلمین کے سربرہ علامہ ناصر عباس جعفری مرکزی کابینہ کے ہمراہ ملکی و بین الاقومی ایشوز پر اپنا موقف بیان کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com