مجلس وحدت مسلمین کا وزیر اعلیٰ سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ

MWM Pakistan

MWM Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء مولانا احمد اقبال رضوی اور اعجاز حسین بہشتی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نو ماہ سے آپریشن جاری ہے مگر اس دوران ایک سو بیس شیعہ افراد کو قتل کر دیا گیا جن میں ڈاکٹرز، وکلاء، انجینئرز اور تاجر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

مولانا اقبال رضوی نے کہا کہ یکم جون کو نمائش چورنگی سے وزیر اعلیٰ ہائوس تک ریلی نکالی جائیگی اور وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کیا جائیگا۔

اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ اگر ریلی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو پورے سندھ میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔