مجلس وحدت مسلمین کے ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام پیمرا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

MWM

MWM

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین کے ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام جیوکے مارننگ کے شو میں توہین آمیز مواد نشرکرنے پر پیمراآفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے ر ہنماء علامہ اصغرعسکری نے کی، اس موقع پر مولانا ضیغم اور عیسیٰ نقوی بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میںپلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر توہین آمیزنشریات کے خلاف نعرے درج تھی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھاکہ پیمرا کس بلا کانام ہے۔

جسے اپنے ذمہ داریوں کا کوئی احساس نہیں،اگر پیمرا شروع دن سے اپنا کام ٹھیک انداز میں کرتا تو آج نوبت یہاں تک نہ پہنچتی،مقررین نے پیمرا کے تمام عہداروں کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا۔

مقررین کہنا تھا کہ جیونیوز کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس طرح کی نشریات آئندہ سامنے نہ آئیں۔ مقررین نے کہا کہ دیگر چینلز کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائے کہ غیر ذمہ دارانہ نشریات سامنے نہ آسکیں۔