مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے اعلان کا خیرمقدم

MWM

MWM

کراچی(خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے قومی خواہشات کا ترجمان اور آئننہ دار قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ساٹھ ہزار پاکستانیوں کے قاتل کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

ہم اس اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اپنی فوج کو مکمل یقین دہانی کراتے ہیں کہ ملک کا بچہ بچہ وطن دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کاندھا سے کاندھا ملائے گا۔ اس آپریشن میں اٹھارہ کروڑ عوام کی تائید شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن فقط وزیرستان تک محدود نہ رکھا جائیگا بلکہ ملک کے تمام گوش کنار جہاں دہشتگردوں کے ہمدرد آباد ہیں اور انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں ان کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا جائے۔ وہ مدارس جو ان دہشتگردوں کو پروان چڑھاتے ہیں اور تعاون کرتے ہیں انہیں بھی بند کیا جائے۔ انسانوں کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔