کراچی (خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کو ملک گیریوم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی الیکشن کے زریعے برسراقتدار آنے والی کسی حکومت کو نہیں مانتے ملک میں آزاد الیکشن کمیشن کے زریعے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر الیکشن کرائیں جائیں بدقسمتی سے آج جو ہم پر حکمران مسلط ہیں وہ جھوٹے ،بدکردار ،کرپٹ اور لٹیرے ہیں جو الیکشن چوری کرکے جعلی مینڈیڈیٹ لیکر جعلی حکومت بنا لیں ان چوروں اور انکی چوری کی ہوئی حکومت کو ہم نہیں مانتے ، گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق پاکستان کے گلی گلی میں لے کر جائیں گے یہاں کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اشرافیہ سے عوام کے حقوق چھین کر دم لیں گے۔