مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی میں کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے

MWM

MWM

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی میں کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور عزاداری میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف ملک بھر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع شیخوپورہ، گجرانوالہ، چینوٹ، فیصل آباد، راولپنڈی ،ننکانہ صاحب، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ،اٹک، گجرات، جہلم، ملتان،جھنگ، میانوالی، راجن پور، حافظ آباد، خانیوال کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے

راوالپنڈی یادگار امام بارگاہ سٹلائٹ ٹاوُن سے رحمان آباد تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ضیغم عباس نے کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ضیغم عباس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ملت جعفریہ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا جواب ہم انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے دینگے حکمران سن لیں جب اس قوم کو دیواروں میں چن لیا جاتا تھا تب بھی ذکر امام مظلوم کو کوئی روک نہیں سکا یہ ان کی بھول ہے

وہ عزاداری کو محدود کرینگے ہم عزاداری سید شہداء پر کسی بھی قدغن کو برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے ہمیشہ استحکام وطن اور وطن عزیز کی سرحدوں کادفاع کیاہے تاریخ گواہ ہے کہ اس مکتب کے ماننے والوں پر دہشت گردی، انتہا پسندی حرام ہے آج اسلام دشمن پاکستان دشمن دہشت گردوں کی خوشنودی کے لئے محب وطن قوتوں کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہے اور یہ استعماری قوتوں کا مرتب کردہ سکرپٹ ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے مظاہرے سے امامیہ سٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس نے ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا ہمارا جرم یہ ہے

ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہے آج پاکستان میں مخصوص سوچ رکھنے والے حکمران اپنے بیرونی آقاوُں کی شہ پر ملت تشیع کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں راوالپنڈی میں ہمارے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کر کے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ہمارا یہ علامتی احتجاج ان ظالم حکمرانوں کے لئے وارننگ ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم دس محرم عاشور کو ملک بھر کے جلوس ہائے عزا میں اس ظلم و بربریت کیخلاف منظم احتجاج کریں گے