مجلس وحدت مسلمین پاکستان

MWM

MWM

کراچی(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاوُن کے ذمہ دار ہیں وزیر اعلیٰ اپنے وزرا سمیت مستعفی ہو کر گرفتاری دیں شہباز شریف نے نہتے لوگوں اور خواتین کا قتل عام کرکے ظلم بربریت کی بدترین مثال قائم کی،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام منعقدہ اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی باشعور اور غیرت مند انسان خواتین پر ہاتھ نہیں اُٹھاتے جو مظالم سانحہ ماڈل ٹاوُن کے مظلوموں کیساتھ کیا گیا۔

اس کا حساب ان ظالم حکمرانوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں دینا ہوگا اُن کا کہنا تھا کہ ہم ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں مسلم لیگ ن نے جمہوریت کا نام بدنام کیا آج ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم نے ظالموں کے ظلم پر خاموش رہنا ہے یا مظلوموں کا ساتھ دینا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے ذمہ داران کو یقین دلایا کہ ہم آپ ہونے والے اس ظلم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کیخلاف آپ کے ہر جائز قانونی و آئینی جدو جہد میں آپ کیساتھ ہیں اے پی سی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے بھی شرکت کی۔