مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام استحکام پاکستان وبیداری امت کانفرنس آج سکردو میں ہو گی۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا،سید فرحت حسین شاہ مرکزی رہنما منہاج القرآن ،فیصل رضا عابدی، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفرنقوی مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین،ناصر عباس شیرازی سیکریٹری سیاسیات، آغا راحت حسین الحسینی، عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین اور سیاسی شخصیات خطا ب کرینگی۔کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ملک بھر اور خصوصا گلگت بلتستان سے قافلے پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔
استحکام پاکستان کانفرنس کے حوالے سے گزشتہ روز سکردو میں موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی مرکزی بازار سے یادگارچوک تک نکالی گئی جس میں وحدت یوتھ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وحدت مسلمین کی کانفرنس ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اورانتخابات میں دھاندلی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گی۔