مجلس وحدت مسلمین کی راولپنڈی خودکش دھماکے کی شدید مذمت
Posted on January 20, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے راولپنڈی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان قوم کو صاف صاف بتادیں کہ ہم طالبان سے ڈرتے ہیں کچھ نہیں کرسکتے، کیوں قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے، پوری اس وقت اضطراب میں ہے اور حکمرانوں کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن حکمران کسی اور کی طرف دیکھ رہے ہیں،قابل شرم کا مقام ہے اُن سیاسی و مذہبی جماعت کے رہنماؤں کیلئے جو اپنے ووٹرز اور کارکنوں کے قتل پر تو پورا شہر بند کرا دیتے ہیں اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہیں لیکن پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر ایک لفظ تک ادا نہیں کرتے اور طالبان کے خلاف لب کشائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
اپنے مذمتی بیان میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ نوازشریف اور عمران خان بزدل انسان ہیں، جنہیں معصوم پاکستانیوں کی لاشیں نظر نہیں آرہیں،ہم جنرل راحیل سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کس طرف دیکھ رہے ہیں اور مسلسل پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر کیوں خاموش ہیں۔
کیا انہیں پاک فوج کے جوانوں سے کوئی واسطہ اور سرور کارنہیں۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کیاطالبان حکمرانوں کے سامنے آکر قرآن پر ہاتھ رکھ کرکہیں کہ ہم ہی کارروائیاں کرتے ہیں، پھر انہیں یقین آئے گا۔ہم فی الفور بغیر کسی انتظار کے طالبان ظالبان کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com