میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، متیرا

Mtyra

Mtyra

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ و ماڈل متیرا نے کہا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے جس کا ثبوت پرستار وں کا اس پرپیگنڈے کو رد کر کے میرے کام کو پسند کر نا ہے، حسد کرنے والے لوگ مجھے بالکل بھی پسند نہیں اور ہمیشہ ان سے دور رہنے کی کوشش کی ہے۔

ایک انٹر ویو میں متیرا نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کام صرف دوسروں پر تنقید کرنا ہوتا ہے لیکن مجھے ایسے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں اپنا کام کر رہی ہوںاور اس سے مطمئن ہوں۔ میرے پرستار وں نے بے بنیاد پراپیگنڈے کو رد کر دیا ہے جو میرے معیاری کام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی بد قسمتی ہے کہ یہاں لوگ اپنے آپ کو ٹھیک کرنے کی بجائے دوسروں کو ٹھیک کرنے چل پڑتے ہیں۔