ورکرزیونین مری بروری کے جنرل سیکرٹری سیدنذرحسین شاہ نے کہا ہے کہ مری بروری معاشی بحران کے باوجود ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیدنذرحسین شاہ نے الزام لگایا کہ بعض مزدوردشمن عناصر بروری پرقبضہ کرکے اسے نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ انھیں اپنے مقاصد میں ناکامی ہوگی۔
اس موقع پر فیکٹری انتظامیہ کے جنرل مینجر محمدجاوید،میجرر صبیح الرحمن،کمپنی سیکرٹری ظفراقبال،جنرل مینجر ٹاپس، طلعت محمود،مری گلاس سے ظہیراحمد،میجررخلیق بیگ،عتیق اکرم خان،محمدیاسین اورمحمدعدنان ،ورکریونین کے رہنماشبیرحسین کھوکھر،چودھری محمدسلیم سمیت دیگربھی موجود تھے۔
سیدنذرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ مری بروری ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والی کمپنیوں میں سرفہرست ہے۔
کمپنی کے تحت پندرہ سوملازمین فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو باقاعدہ ہر دوسال کے بعد مہنگائی میں اضافے کے لحاظ سے تنخواہیں اوردیگرمراعات دی جاتی ہیں۔