میرا چوپڑا کو اپنے خاندانی نام’’ چوپڑا‘‘ سے الجھن ہونے لگی

My Chopra

My Chopra

ممبئ (جیوڈیسک) میرا چوپڑا جو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گینگ آف گھوسٹس‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دے چکی ہیں کو اپنے خاندانی نام ’’چوپڑا‘‘ سے الجھن محسوس ہونے لگی ہے۔

چوپڑا گرل کے مطابق وہ اپنے اس خاندانی نام کی وجہ سے ہروقت کسی نہ کسی کی نظروں میں رہتی ہیں اور اس وجہ سے وہ بہت پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں یہ بات اداکارہ پریانکا چوپڑا اور پرینتی چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نے ایک انٹرویوکے دوران کہی ، میرا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میرے والد اداکارہ پریانکا چوپڑا اور پرینتی چوپڑا کے والدکے کزن ہیں اور اسی رشتے کی وجہ سے میرا پریانکا اور پرینیتی کے ساتھ خاندانی تعلق ہے۔

اور ہمارا خاندانی نام ’’چوپڑا ‘‘جو ان دونوں اداکاراؤں کے نام کا بھی حصہ ہے میرے لیے سخت الجھن کا باعث بن رہا ہے کیونکہ بالی ووڈ میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ میں اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے توسط سے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہوں جو درست نہیں ہے۔