پشاور (جیوڈیسک) اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہاہے کہ تنقید برائے تنقید نہ میں نے کی اور نہ کروں گا، میرا فرض ہے کہ کپتان کوان کے کیے گئے وعدے یاد دلاوں۔ پشاور میں ضمنی انتخابات کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بنوں جیل پرحملے کے وقت عمران خان نے کہاتھااے این پی کی حاکمیت ختم ہو گئی، اب ڈی آئی خان جیل پر حملے کے بعد کیا تحریک انصاف کی بھی حاکمیت ختم ہو گئی؟ عمران خان آ کر بتائیں وہ اس وقت صحیح کہہ رہے تھے یا اب!اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ عمران خان اکثر صدر زرداری کے دو عہدوں پر تنقید کرتے تھے۔
آج عمران خان کو اپنی حکومت میں 2 عہدوں والے لوگ نظر نہیں آتے، وزیراعلی اور اسپیکر کے پاس تحریک انصاف کے پارٹی عہدے بھی ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی تحریک انصاف کے صوبائی صدر بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے عہدیدار اپنے پارٹی کے عہدیدار کے جنازے میں نہیں جاتے جبکہ شہید بشر بلور اور میاں افتخار ہر واقعہ کے بعد جائے وقوع پر جاتے تھے۔