ممبئی(جیوڈیسک)اپنے والد کی لالڈلی بیٹی سونم کپور کہتی ہیں کہ انکی زندگی میں کوئی دوسرا مرد نہیں، انکے والد ہی انکے لئے سب کچھ ہیں۔ سونم کو یہ بات ایک پریس کانفرنس میں اس وقت کہنا پڑی جب ان سے فلم آئی ہیٹ لو سٹوریز” کے ڈائریکٹر پنیت ملہوترا کے ساتھ قربت کے بارے میں سوال کیا گیا۔
دونوں کی قربت کی افواہیں بہت عرصے سے بھارتی فلم نگری میں گردش کر ہی ہیں لیکن دونوں نے انکی تردید کی ہے۔ سونم نے کہا وہ اکیلی ہیں، انکی زندگی میں انکے والد سب سے اہم شخصیت ہیں۔ انکے چھ بھائی ہیں اور وہ انکے محافظ ہیں اور وہ اپنے بھائیوں سے بہت محبت کرتی ہیں۔