اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں نبیل گبول نے کہا ہے ان کی زندگی کو طالبان سے خطرہ ہے۔ مگر ایک ہفتے پہلے سندھ حکومت نے سیکیورٹی واپس لے لی۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، ایم کیو ایم کے ایم این اے نبیل گبول نے بتایا ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اجلاس میں اگست دو ہزار تیرہ کی تاریخ سے جاری نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کا الرٹ پیش کیا گیا۔
جس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے تین اراکین اسمبلی کو طالبان سے خطرہ ہے، ان میں ایم این اے نبیل گبول، ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری شامل ہیں۔
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود سندھ حکومت نے ایک ہفتے قبل ان کی سیکورٹی واپس لے لی، کمیٹی کے چیئرمین شمیم احمد خان نے یقین دہانی کرائی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نبیل گبول کے لئے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھے گی۔