میانمار (جیوڈیسک) میانمار میں اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی نے ملک کو گندگی سے پاک کرنے کے لئےصفائی مہم کا آغاز کر دیا۔
آنگ سان سوچی کی شروع کی گئی اس مہم کا مقصد ملک کو گندگی اور کوڑے سے پاک کرنا ہے ، مہم کا آغاز آنگ سان سوچی نے کوڑا جمع کرتے ہوئے کیا جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی اس مہم میں حصہ لیا جنہوں نے ہاتھوں میں کوڑے دان پکڑ رکھے تھے۔
مہم کو کامیاب بنانے کا عہد کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ اب صفائی گھروں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ان کا مقصد میانمار کے ہر کونے کو گندگی سے پاک کر کے ایک بہترین اور صحت مند ماحول دینا ہے ۔