باگو (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کے صوبہ باگو میں ایک ک پارلیمان کو بم حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
میانمار ناو نامی ویب سائٹ کے مطابق، صوبہ باگو کے دیہات زی اولاک میں گزشتہ روز قومی جمہوری پارٹی کے رکن پارلیمان تھیٹ لائنگ ون کے حلقے میں ایک پیکٹ میں بند بم دھماکے سے پھٹ گیا۔
اس حملے کے نتیجے میں رکن پارلیمان کے علاوہ تین پولیس اہلکار اور ایک دیگر شخص ہلاک ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمان ون معزول، صدر آنگ سان سوچی اور سابقہ وزیر خارجہ سے قریبی تعلق رکھتے تھے۔
دریں اثنا، باگو میں پولیس نے بھی فوجی آمریت کے خلاف مظاہروں میں عوام کے ساتھ سول نافرمانی میں حصہ لیا ہے۔