میانمار : فرقہ وارانہ فسادات پھر شروع، مسلمانوں کے درجنوں گھر نذر آتش

Myanmar Fir

Myanmar Fir

لیشی (جیوڈیسک) میانمار میں فرقہ وارانہ فسادات پھر شروع ہو گئے، ریاست شان میں بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلمانوں کے کئی گھر، مساجد اور یتیم خانوں کو آگ لگا دی۔ برما کے شہر لیشی میں بدھ مذہب کے پیروکار ایک بار پھر مسلمانوں کی جان کو ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں کے سینکڑوں گھروں کو آگ لگا دی جبکہ ایک مدرسہ، مسجد اور یتیم خانے کو بھی شعلوں کی نذر کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ فسادات ایک پٹرول سٹیشن پر مسلمان کے ساتھ جھگڑے کی افواہ کے بعد شروع ہوئے۔ بدھوں نے تھانے کا گھیرا کر کے زیر حراست مسلمانوں کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا، علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔