ینگون (جیوڈیسک) میانمار میں بْدھ مذہب کے پیرو کاروں نے چاقووں کے وار سے درجنوں مسلمانوں کو شہید کر دیا۔ سال 2014 کا پہلا مہینہ ہی میانمار کے مسلمانوں کے لیے خونی ثابت ہوا۔
ایک بار پھر میانمار میں بْدھ مذہب کے ماننے والوں نے ریاست راکھین میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں کو نشانہ بنایا اور درجنوں مسلمانوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ آزاد ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی تعداد 10 سے 60 کے درمیان ہے۔
جن میں 17 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ گزشتہ دو سال کے دوران بْدھ بھکشوں کے حملوں میں 240 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے۔