میانمار(جیوڈیسک)میانمار میں جاری مسلم کش فسادات شدت اختیار کر گئے ہیں۔جس کے بعد مزید دو شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشتعل افراد نے زگون اور نتالن شہروں میں مکانوں کو لوٹا اور دو مساجد شہید کردیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے استعمال کی اور لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کشیدہ صورتحال کے باعث ان علاقوں میں کرفیو نافذکر دیا گیا جس کے بعد کرفیو والے شہروں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں اور مسلمانوں کے درمیان دس روز سے جاری فسادات میں اب تک بیالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔