رخائن (جیوڈیسک) میانمر میں ایک مرتبہ پھر مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے، انتہا پسند بدھوں نے معمر خاتون سمیت 5 پانچ مسلمانوں کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
ریاست رخائن کے علاقے تھنڈوے Thandwe میں بدھوں نے چورانوے سالہ معمر خاتون کو تشدد کر کے مار ڈالا جبکہ دیگر چار مسلمان مردوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ خوف کا شکار مسلمانوں کو اپنی جانیں بچانے کے لیے جنگلوں میں چھپنا پڑا۔
بدھوں نے مسلمانوں کے درجنوں گھروں کو آگ بھی لگا دی۔ جون دو ہزار بارہ سے شروع ہوئے ان فسادات میں اب تک سیکڑوں مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ ایک لاکھ چالیس ہزار اپنے گھروں کو چھوڑ گئے ہیں۔