میانمار (جیوڈیسک) ینگونمیانمار میں فرقہ ورانہ فسادات میں متعدد مسلمانوں کے گھر جلا دئیے گئے۔ میانمار میں ایک مرتبہ پھر فرقہ ورانہ تشدد میں تیزی آرہی ہے۔ جس میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک گاوں میں بدھ مذہب کے ماننے والوں نے 48 گھروں کو آگ لگا دی جس سے 300 سے زائد مسلمان بے گھر ہوگئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ سال فسادات میں ڈھائی سو لوگ جاں بحق 1 لاکھ 40 ہزار بے گھر ہوگئے تھے۔