ینگون(جیوڈیسک)میانمار کے دارالحکومت ینگون میں مسلمانوں کے اسکول میں آگ لگنے سے بچوں سمیت13 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق ینگون میں مسجد سے ملحق مدرسے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسکول میں 75 بچے تھے جن میں سے کئی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم پولیس کا دعوی ہے کہ آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ میانمار میں کئی ماہ سے بدھ اور مسلمان کمیونٹی کے درمیان کشیدگی ہے جس کے دوران سیکڑوں مسلمانوں کو قتل کردیا گیا اور ان کی املاک لوٹ لی گئی ہیں۔