میانمار پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے گا

JF-17 Thunder

JF-17 Thunder

ینگون (جیوڈیسک) میانمار پاکستان کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارے اجے ایف 17 تھنڈر خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس پروگرام سے ایئر کرافٹ ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔

میانمار ایئر فورس کی صلاحیت بڑھانے کے لئے جے ایف 17 تھنڈر جیسے طیاروں کی ضرورت ہے۔ حکومت نے اس کی تصدیق نہیں کی تاہم وہ پہلے اس بات کا اظہار کر چکی ہے کہ شمالی میانمار میں عسکریت پسند گروپ کیجن انڈیپنڈنٹس آرمی کو کچلنے کے لئے اضافی فضائی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔