میانمر کی حکومت نے منگل کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے اعلان پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق صدارتی ترجمان لامانو شوی نے بتایا کہ رواں سال کے آخر تک تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کے پہلے مرحلے میں 56 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔
میانمر میں موجودہ صدر تھین سین کے مارچ 2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک درجنوں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے تاہم حقوق انسانی کیلئے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اب بھی سیکڑوں سیاسی کارکن جیلوں میں قید ہیں۔