ینگون (جیوڈیسک) میانمار کی پارلیمنٹ نے نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے امیدوار تن چا کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کر دی۔
توثیقی عمل کیلئے ہونے والی رائے شماری میں تِن چا کو 274 ووٹ حاصل ہوئے اور مخالفت میں 29 ووٹ ڈالے گئے۔ اس طرح اگلے ہفتے کے دوران ہونے والی پولنگ کے وہ ایک یقینی امیدوار بن گئے ہیں۔
میانمار کی فوج کے نامزد امیدوار حتمی مقابلے میں حصہ لیں گے۔ نیا صدر یکم اپریل سے منصب صدارت سنبھالے گا۔
تِن چا میانمار کی نوبل انعام یافتہ خاتون سیاستدان آنگ سا سوچی اور انکی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیمو کریسی کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں۔