میانمر میں اصلاحات کا عمل رک گیا ہے: آنگ سان سوچی

Aung San Suu Kyi

Aung San Suu Kyi

ینگون (جیوڈیسک) دار الحکومت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے کہا کہ میانمر میں گذشتہ دو برسوں سے کوئی حقیقی اصلاحات نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا ملک آگے نہیں جا رہا۔

اصلاحات کا عمل یقینی طور پر کچھ وقت کے لئے رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا سیاستدانوں اور فوج کے رہنمائوں سے مذاکرات میں بھی کچھ حاصل نہیں ہوا۔ سو چی نے امریکا سے کہا کہ میانمر میں اصلاحات سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔