میانمر میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک ختم کیا جائے: اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران صدر اوباما نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔

اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا جمہوری حکومت کی کامیابی ہو گی۔ صدر اوباما نے کہا اس امتیازی سلوک کی وجہ سے روہنگیا اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

بہت سے روہنگیا مہاجر انسانی اسمگلروں کا شکار بنے اور بہت سے کھلے سمندر میں اپنی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مہاجرین کی مدد کرنے پر انڈونیشیا اور ملائشیا کی تعریف کی۔