نیو یارک (جیوڈیسک) میانمر فوج کے ظلم و ستم کا شکار ہوئے روہنگیا مسلمان وطن سے بے وطن، بنگلہ دیش کے کیمپوں میں تین لاکھ ستر ہزار روہنگیا مسلمان پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ بے یارو مددگار اور بےآسرا لوگ بے بسی کی تصویر بنے ہیں۔
بیمار اور بھوکے مسلمانوں کے پاس نہ پینے کا صاف پانی ہے اور نہ ہی سر چھپانے کیلئے کوئی جگہ ہے۔
اقوام متحدہ نے میانمر میں آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کا آپریشن سفاکانہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق دو لاکھ بچوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش حکام کی جانب سے مہاجرین کو کیمپوں تک محدود رہنے کے اعلانات بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔