میانمار کی سکیورٹی فورسز مظاہرین کے خلاف ’قابل مذمت کریک ڈاؤن‘ بند کریں، اقوام متحدہ

Protesters

Protesters

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق سربراہ نے میانمار کی سکیورٹی فورسز سے کہا ہے کہ وہ ’پر امن مظاہرین کے خلاف قابل مذمت کریک ڈاؤن‘ کا سلسلہ بند کریں۔

مشیل باشیلیٹ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ مظاہروں کے دوران 1700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 29 صحافی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے میانمار کی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر گرفتار شدہ تمام افراد کو رہا کیا جائے۔

میانمار میں فوجی جنتا کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کی طرف سے 54 افراد مارے جا چکے ہیں۔