میڈرڈ: معروف مصوروں کے چوری کیے گئے نایاب فن پارے برآمد

Madrid

Madrid

ہسپانوی پولیس نے معروف مصوروں پیبلو پیکاسو اور جان میرو کے تخلیق کردہ شاہکار نایاب چوری شدہ فن پاروں کو برآمد کرکے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ہسپانوی پولیس کے مطابق اسپین کے جنوبی شہر مالاگا کی ایک آرٹ گیلری سے دو ہزار دس میں چوری کیے گئے نامور مصور پیبلو پیکاسو کی دو اور جان میرو کی ایک شاہکار پینٹنگ کو ایک مشتبہ شخص سے برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیکاسو کے نایاب فن پارے اول اور پورٹریٹ دی فیمل مخصوص رنگوں سے مزین ہے جبکہ جان میرو کی تخلیق کردہ شاہکار سادہ کاغذ پر ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص سے تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاری متوقع ہے۔