مائرز کالج کے ہونہار طلباء نے ایک مرتبہ پھر تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے

چکوال : مائرز کالج کے ہونہار طلباء نے ایک مرتبہ پھر تعلیمی میدان میںاپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ جن طلباء نے اولیول کے امتحان 2012ء میں اسلام آبادریجن میں ٹاپ کیا تھا انہی طلباء نے نیشنل کیمسٹری ٹیلنٹ کنٹسٹ ( NCTC) میں حصہ لیا۔

اس مقابلے میں پاکستان بھر سے 16ہزار طلبہ و طا لبات نے شرکت کی جن میں سے صرف پچاس بچوں کو منتخب کیا گیا جن میں کالج ہذا کے پانچ طالب علم شجاعت مرزا، امیر حمزہ ، محمد تراب، زید گل اور عبدالوہاب شامل ہیں۔

یاد رہے ” شجاعت مرزا” کیمسٹری میں ورلڈ ٹاپ کر چکے ہیں ان بچوں کو کراچی یونیورسٹی کے تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اور اگر ان بچوں کا نام پہلے پندرہ بچوں کی فہرست میں آگیا تو کالج ہذاء کے طالب علم ورلڈ اولیمپیڈ World Olympied))،میں پاکستان کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔