اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج میں آج پیر کے روز چھ افسران کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی ہیں، جس کے تحت ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کو نیا آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق، میجر جنرل رضوان اختر اور میجر جنرل ہلال حسین کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میجر جنرل غیور محمود اور میجر جنرل نذیر بٹ ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ میجر جنرل نوید مختار اور میجر جنرل ہدایت الرحمان بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والے بہت جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔