میکائو فلم ایوارڈ میلہ رنبیر کی فلم برفی نے لوٹ لیا

Ranbir

Ranbir

میکائو (جیوڈیسک) میکائو چینی شہر میکا میں سجنے والا بالی وڈ ایوارڈ زمیلہ رنبیرکپور کی فلم برفی نے لوٹ لیا ،برفی کیہدایت کار انوراگ باسو پر ایوارڈز کی بارش ہوتی رہی ۔

بالی ووڈ کے آئیفا ایوارڈ کی خوبصورت رنگا رنگ تقریب اس بار چینی شہر میکا میں سجائی گئی جس میں بالی ووڈ کے نامور ستاروں ، ہدایتکاروں اور دیگر فنکاروں نے بھرپور شرکت کی۔بالی وڈ کیسو سال پورے ہونیپر اس بار آئیفا ایوارڈ تقریب کی سج دھج ہی نرالی تھی۔ بالی وڈ کنگ خان اور چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور تقریب کے میزبان تھے جنہوں نے تیکھے اور مسکراہٹوں بھرے جملوں سے خوب رونق جمائی۔

رنگ وروشنی کے سیلاب میں کئی بالی وڈ فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کیدل موہ لئے۔برفی کیہدایتکار انوراگ باسو نے مسکراتے چہرے کیساتھ بہترین فلم ، بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ وصول کیا۔رنبیر کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا لیکن تقریب میں موجود نہ ہونے پر ان کا ایوارڈ بھی انو راگ باسو نے وصول کیا۔