میکسیکو میں سمندری طوفان ہوریکن باربرا نے تباہی مچادی. امریکی طوفان ہوریکن باربرا میکسیکو کے ساحلی ریاست اوکاسا سے ٹکڑا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے باعث تیز بارش اور ہواں سے درخت جڑسے اکھڑ گئے اورمتعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔
سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی۔ ہزاروں افراد متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوچکے ہیں ۔ فوج نے ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔