ملتان (جیوڈیسک) میپکو آفس سے برطرف ہونے والے ملازمین نے بحالی کے لئے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ چیف ایگزیکٹو میپکو آفس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں برطرف ملازمین نے نعرے بازی کی اور دھرنا دیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چار سال سے میپکو میں ملازمت کر رہے ہیں۔
اور اب انتظامیہ نے مستقل کرنے کی بجائے برطرف کر دیا ہے۔ عدالت کی طرف سے بحالی کا فیصلہ آنے کے باوجود نہیں بحال نہیں کیا جا رہا۔ مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان کو انصاف فراہم کرتے ہوئے برطرف کیئے گئے تمام ملازمین کو بحال کیا جائے۔