صوفیانہ موسیقی نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا : عابدہ پروین

Abida Parveen

Abida Parveen

کراچی (جیوڈیسک) گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صوفیانہ موسیقی نے پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔ صوفی ازم میں وہ رنگ ہے جس میں ہر کوئی اپنے آپ کو رنگنے کی کوشش کرتا ہے۔ کراچی ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے صوفیانہ موسیقی سے وابستہ ہوں۔

جس کی وجہ سے میری عالمگیر پہچان بنی۔ ہمارے ملک اور خاص کر سندھ کی دھرتی میں بڑے بڑے صوفیا کرام گزرے ہیں جن کی تعلیمات اور درس و تبلیغ کے عوض آج اس ملک میں مسلمان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کیساتھ ساتھ ہندوستان اور دیگر ممالک میں بھی صوفی میوزک بہت تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔