ہماری صوفیانہ موسیقی دنیا بھر میں مقبول ہے : عابدہ پروین

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ذرائع معروف گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ پاکستان کی صوفیانہ موسیقی دنیا بھر میں مقبول ہے دنیا بھر میں ہمارے فنکاروں کا کام کرنا ہمارے ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی موسیقی تقریبا ملتی جلتی ہے۔

ان کے ہاں بھجن گائے جاتے ہیں لیکن وہ صرف ان کی اپنی کمیونٹی تک محدود ہیں لیکن ہمارے بزرگوں کا صوفیانہ کلام پوری دنیا میں مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ہمارے اس کلام کو بنا سمجھے ہی اس پر جھومتے ہیں۔

اور اس کے سحر میں کھو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کو کسی بھی سرحد میں قید نہیں کیا جاسکتا۔ ایک اچھی موسیقی وہ ہوتی ہے جو دلوں کو چھو لے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام بزرگوں کا کلام ہے اور یہ انہی کی برکت سے اپنے اندر سحر رکھتا ہے۔