لاہور : حافظ الملت فائونڈیشن پنجاب کے صدر سید احسان احمد گیلانی اور جنرل سیکرٹری صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مسطفائی نے گزشتہ روزصوبائی دفتر میں ذیلی کمیٹیوں جن میں میڈیا کمیٹی ، طعام کمیٹی ، سٹیج کمیٹی ، استقبالیہ کمیٹی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ الملت فائونڈیشن پنجاب کے زیر اہتمام بانی خانقاہ بھر چونڈی شریف حافظ الملت حافظ محمد صدیق رحمة اللہ علیہ کی یاد میں دوسرا سالانہ عظیم الشان ”تصوف سیمینار ”مورخہ 22نومبر 2015ء بروز اتوار بمقام پنجابی کمپلیکس آڈیٹوریم ، قذافی اسٹیڈیم فیروز پورروڈلاہور زیر صدارت پیر عبد الخالق قادری ، سجادہ نشین بھر چونڈی شریف ، امیر مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
سیمینار سے الشا احمد اویس نورانی ،پیر سید محمد عرفان مشہدی موسوی ،پیر سیدمنور حسین شاہ جماعتی ، پیر سید محمد حبیب عرفانی ،محمد سعید آسی ،نذیر احمد غازی ، مفتی محب اللہ نوری ،پروفیسر محمد اسلم الوری ،دانشور حافظ شفیق الرحمن ،صاحبزادہ پیر میاںجلیل احمد شرقپوری ، عارف بہا ئو الحق، ڈاکٹر معین نظامی ، پرو فیسر اسرار بخاری، مخدوم شہاب الدین سابق وفاقی وزیرتشریف لارہے ہیں۔