مزدور کی تنخواہ دس ہزار روپے کرنے کا اعلان

Labor

Labor

وفاقی حکومت نے مزدورں کی کم سے کم تنخواہ دس ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ کے بجٹ سیشن میں مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا مزدور کی کم از کم اجرت آٹھ سے دس ہزار روپے کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ وزیر خزانہ نے فورا وضاحت بھی کہ مزدوروں کی اجرت کا معاملہ صوبوں کو جا چکا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزدور کے ماتھے سے پسینہ پونچھنے کا اعلان تو کر دیا۔ لیکن مزدور کو دس ہزار روپے ماہانہ کون دلوائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا گیا۔ جی ایس ٹی کو آئینی تحفظ ذوالفقار علی بھٹو نے دیا تھا۔ ترمیم لانا چاہتے ہیں تو سیاسی جماعتیں بجٹ کے بعد مل کر طے کریں۔