مذکراتی عمل ناکام نہیں ہوا، صرف ڈیڈ لاک پیدا ہوا ہے، رستم شاہ مہمند

Shah Mohmand

Shah Mohmand

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ وادی تیراہ اور ہنگومیں فضائی کارروائیاں کراچی اور مہمند ایجنسی واقعات کاردعمل ہیں، ہو ئے رستم شاہ مہمند نے کہا جوابی رد عمل کافی ہے، حکومت کو اب مذاکرات کی طرف پلٹنا چاہیے۔

فوجی کارروائی مسئلے کا مستقل حل نہیں، آئین کے تحت طالبان کو قومی دھارے میں شامل کیاجائے،ابھی مذکراتی عمل ناکام نہیں ہوا، صرف ڈیڈ لاک پیدا ہوا ہے۔ رستم شاہ مہمند نے کہا کہ آئین کسی گروہ کا نہیں 18 کروڑ عوام کا ہے،آئین میں ترمیم پارلیمنٹ ہی لاسکتی ہے، ایک گروہ کے کہنے پرآئین میں ترمیم نہیں ہوسکتی۔