اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون پشاورون سے ضمنی انتخابات کے لئے مجموعی طورپر24امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر دیئے۔ ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی سیشن جج اور ریٹرننگ افسرجہانگیرخان کے پاس جمع کروائے۔ قومی اسمبلی حلقہ این اے ون پشاورون پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خالی کی ہے۔
ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے سات امیدواروں سلیم جان ،صمد مرسلین ،محمد عاطف حلیم ،گل بادشاہ ،سید قاسم علی شاہ،محمد طارق ارباب، ظفراللہ خٹک نے کاغذات جمع کروائے۔
جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کر نے والوں میں اے این پی کے حاجی غلام احمدبلور، پیپلزپارٹی کے ذوالفقارافغانی، جمعیت علمائے اسلام کے عبدالجلیل جان، متحدہ دینی محاذ کے ابراہیم قاسمی، مسلم لیگ ن کے فیاض علی شاہ، جماعت اسلامی کے بحراللہ ایڈووکیٹ اور ایک خاتون امیدواریاسمین شیرازی بھی شامل ہے۔ چارآزاد امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔