اسلام آباد(جیوڈیسک)صدر زرداری کی جانب سے چیف الیکشن کشمنر کو لکھا گیا خط الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا۔ خط میں صدر زرداری کا کہنا ہے انہیں سیاسی محاذ آرائی میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن صدر کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ایوان صدر کا خط الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا۔
خط ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ نے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کے حوالے کیا۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں خصوصا ن لیگ کی جانب سے صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صدر ریاست کا سربراہ ہے۔ صدر نے کسی بھی سیاسی تقریب یا اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
صدر کے اقدام کو عدالت نے سراہا ہے۔ مسلم لیگ ن صدر کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ صدر زرداری کو سیاسی محاذ آرائی میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ صدر کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں صدر ان باتوں کے جواب نہیں دے سکتے۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن کو ایسے بیانات جاری کرنے سے روکے۔