اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے ڈاکٹر حسن روحانی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبار ک دیتے ہوئے کہاہے کہ پاک ایران تعلقات کی مشترکہ اور گہری تاریخ ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک ایران قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکا م اور عوام کی خوش حالی چاہتے ہیں۔