ن لیگ کے انتخابی جلسوں میں شیر لانے کیخلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

Tiger

Tiger

اسلام آباد(جیوڈیسک)جنگلی حیات کے ادارے نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا،انتخابی جلسوں میں زندہ شیر لانے کے خلاف جنگلی حیات کے ادارے نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیاتاہم جواب ملا کہ معاملہ ان کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا۔

ادارہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق جلسوں میں زندہ شیر لانے سے عوام اور شیر دونوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس بارے میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، جنگلی حیات کے محکمے سے رجوع کیا جائے۔