ن لیگ خیبر پختونخوا نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، ارباب خضر

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ میں کوئی گروپ بندی یا اختلافات نہیں، پارٹی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور صو بائی صدر پیر صا بر شاہ کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے۔ پشاور میں ذرائع سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے ذرائع پر گورنر خیبر پختونخواہ کی تبدیلی اور نئے گو رنر کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آ رہی ہے۔

جس میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی تا حال نئے گورنر کیلئے کسی نام پر اتفاق ہوا ہے جس کا حتمی فیصلہ پارٹی قائد وزیر اعظم نواز شریف خود کر ینگے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر بعض شرپسند عنا صر اخباری بیانات کے ذریعے اپنے من پسند امیدواروں کو گورنر بنانے کے لئے مہم چلا رہے ہیں جو کہ کسی صورت پارٹی مفاد میں نہیں صورت حال سے نہ صرف پارٹی کے اندر اختلافات جنم لے رہے ہیں۔

بلکہ قائدین کے ما بین بھی ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے جو کسی صورت درست اقدام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت جس کسی کو بھی گو رنر کے لئے منتخب کر یگی ہم اسے خوش اسلوبی سے قبول کر ینگے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی رہنما یا ورکر کا نام یا مقام پارٹی کے مر ہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک سمندر ہے جس میں آ نے اور جا نے والوں کا کچھ پتہ نہیں چلتا اس لئے تمام رہنما ں و کارکنوں کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چا ہیئے تا کہ بعد میں اپنے فیصلوں پر پشیمانی نہ ھو۔