ن لیگ کا جمہوریت سے کوئی واسطہ نہیں

PPP

PPP

راولپنڈی (جیوڈیسک) شہریوں کو قتل کرنے کے بعد اب فیصل آباد میں وہی کھیل دہرایا ہے جس سے ثابت ہو چکا ہے کہ ن لیگ جمہوری جماعت ہے اور نہ اس کا جمہوریت اور جمہور کے ساتھ کوئی واسطہ ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پی پی پی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حالات و واقعات کے تازیانے اپنے سینے پر کھا کر عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے۔ ہماری قیادت نے ملکی دفاع و سلامتی اور جمہوریت کے استحکام و فروغ کیلئے اپنی جانوں تک کا نذرانہ دیکر اپنی حب الوطنی اور جمہوریت پسندی کا ناقابل تردید ثبوت دیا ہے۔