لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات میں عوام کو سہانے خواب دکھائے تھے جواب ڈراوٴنے خواب بن چکے ہیں۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے میگا سائز کشکول تھام لیا ہے، 40 فیصد سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی ہے،امریکی ڈالر کو 98 کی سطح پر لانے کے دعووں کے پیچھے سازش تھی جسے سامنے لائی جائے،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے جس سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔