مصطفی آباد/للیانی: ن لیگ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں شبانہ روز کوشاں ہے قائدین میاں محمد نوازشریف ‘میاں شہبازشریف حمز ہ شہباز اور مریم نواز نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دیتے ہو ئے عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کی۔ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا فیصل آباد شو بھی مکمل ناکامی سے دوچار ہوا، عمران خان حصول اقتدار کیلئے غیر جمہوری قوتوں کے آلہ کار بن کر سامنے آئے ہیں اور ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرناچاہتے ہیں، جب کہ اس نازک وقت میں ملک احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 65 برس میں بہت سے موقع پرست ابن الوقت سیاستدانوں نے اس ایجنڈے کو اپنا کر جمہوریت کا راستہ روکا اور آمریت کو راستہ دیا مگر پاکستان کا جمہوری مستقبل روشن ہے۔